مظفر آباد: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت بیرونی دباوٴ پر مدارس کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے اور انفرادی غلطیوں کو اجتماعیت کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔
علماء کرام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل مولانا قاضی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس ملک کا سب سے بڑا تعلیمی بورڈ ہے، جس میں 20 ہزار سے زائد مدارس اور 25 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، جبکہ چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایک ہی نصاب ہے، پاکستان کی سالمیت کی بقا کے لئے وفاق المدارس ایک چھتری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس میں پڑھایا گیا نصاب امریکا سے بن کر آیا تھا، فواد چوہدری
مولانا سعید یوسف کا کہنا تھا کہ مدارس قوم کی دینی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں، ہم پوری دنیا کو دعوت دے رہے ہیں کہ آئیں ہمارے نظام تعلیم کو دیکھیں، جو معلومات چاہیئے ہم دینے کے لئے تیار ہیں لیکن اس کا کوئی طریقہ بنایا جائے، اصل میں یہ دو تہذیبوں کی جنگ ہے اور بیرونی دباوٴ پر حکومت مدارس کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
قاضی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، دینی مدارس امن و سلامتی کے مراکز ہیں، یہ مدارس ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں لیکن افسوس ہے کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے، مدارس کو شک کی نگاہ سے دیکھنا ظلم اور انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ساتھ جوڑنا نا مناسب ہے، انفرادی غلطیوں کو اجتماعیت کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔
The post بیرونی دباوٴ پر حکومت مدارس کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے، وفاق المدارس العربیہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2I1ry5I
0 comments:
Post a Comment