کراچی: احتساب عدالت نے آمدن سے اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں 12 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے کہا ہے کہ سراج درانی کیخلاف جلد تفتیش مکمل کرے مزید ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔
کراچی کی احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔
پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ ہماری تفتیش میں اہم ٹرنگ پوائنٹ آگیا ہے، جن لوگوں کے نام پر پے آرڈرز بنائے گئے ہیں انہیں تلاش کرلیا، ان لوگوں کو نوٹس جاری کیا تو انہوں نے ضمانت حاصل کرلی۔ وہ پیش نہیں ہورہے ان کا بیان بہت ضروری ہے۔ مزید پندرہ روز کا ریمانڈ دیا جائے، تفتیش میں پیش رفت ہورہی ہے، مزید ریمانڈ ضروری ہے تاکہ مشکوک افراد تک پہنچ سکیں، ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس موٹر سائیکل نہیں مگر اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ہیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کے وکیل عامر رضا نقوی نے موقف دیا کہ آغا سراج کی گرفتاری کیلئے ضابطے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، گرفتاری سے پہلے مطلوبہ ہوم ورک بھی نہیں کیا گیا، نیب کے رویے کی وجہ سے لوگ خود کشی کررہے ہیں۔
عدالت نے پوچھا کیا آپ کے موکل کے ساتھ کوئی بدسلوکی ہوئی؟۔ عامر رضا نقوی نے بتایا کہ مسئلہ بدسلوکی کا نہیں گرفتاری غیر قانونی ہے، اگر نیب کو اس طرح گھروں میں گھسنے کا لائسنس ملا تو انجام برا ہوگا۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ تفتیش آگے بڑھ رہی ہے امید ہے یہ آخری ریمانڈ ہوگا، تفتیش میں الزام ثابت نہ ہوا تو انکوائری ختم کردی جائے گی۔
عدالت نے نیب حکام کو حکم دیا کہ آپ جلد تفتیش مکمل کریں مزید ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔ عدالت نے آغا سراج کے ریمانڈ میں 12 اپریل تک توسیع کردی۔
The post نیب سراج درانی کیخلاف جلد تفتیش مکمل کرے مزید ریمانڈ نہیں دیا جائے گا، عدالت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YzK0bo
0 comments:
Post a Comment