Ads

مارک زکر برگ نے نفرت و تشدد آمیز مواد کے خاتمے کیلیے اقوام عالم سے مدد طلب کرلی

 واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انٹرنیٹ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے لیے حالات کے موافق نئے قواعد و ضوابط کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں اپنے کالم میں فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے اقوام عالم سے انٹرنیٹ کے لیے نئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں انتخابی عمل میں مداخلت، ڈیٹا کے تحفظ، ڈیٹا کی پرائیویسی اور نفرت آمیز مواد کے خاتمے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہو۔

مارک زکر برگ نے مزید لکھا کہ تیزی سے تبدیل ہوتی عالمی صورت حال حکومتوں اور انٹرنیٹ کے نگران اداروں کے فعال کردار کا تقاضا کرتی ہے اور ان دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا کیوں کہ محض سماجی رابطے کی ویب سائٹس تن تنہا یہ قواعد و ضوابط مرتب نہیں کرسکتیں جسے اب ازسر نو شروع کیا جانا چاہیے۔

فیس بک کے مالک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے لکھا کہ فیس بک جیسی سماجی ویب سائٹ کی کمپنیوں پر ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے اور ان کمپنیوں کو روز مرہ کے ابھرتے مسائل کی وجہ سے شدید دباؤ کا سامنا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نفرت آمیز مواد، سیاسی اشتہارات، مذہبی منافرت اور نسل پرستی کے زعم سے بھرے مواد کو ہٹانا ہوتا ہے۔

فیس بک کے مالک نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو انتہائی زور آور سائبر حملوں سے بچاؤ کی تدابیر بھی کرنا ہوتی ہیں۔ صارفین کے ڈیٹا، معلومات اور نجی تفصیلات کا تحفظ بھی ایک کڑا امتحان ہے جس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو حکومتوں اور انٹر نیٹ کے نگراں اداروں کی مدد بھی درکار ہے۔

The post مارک زکر برگ نے نفرت و تشدد آمیز مواد کے خاتمے کیلیے اقوام عالم سے مدد طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FMqi56
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment