کراچی: مقامی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق سولجر بازار تھانے کے مقدمے میں ڈاکٹر فاروق ستار اور وسیم اختر کو بری کردیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں مقامی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے رہنماؤں کیخلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ میئر کراچی وسیم اختر اور فاروق ستار نے بریت کی درخواست دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کی ہدایت فاروق ستار اور وسیم اختر دیتے تھے
عدالت نے تھانہ سولجر بازار کے مقدمہ میں ڈاکٹر فاروق ستار اور وسیم اختر کو بری کردیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف مقدمہ سولجر بازار تھانہ میں 2015 میں درج ہوا تھا۔
The post فاروق ستار اور وسیم اختر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ مقدمے میں بری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UpuqzQ
0 comments:
Post a Comment