Ads

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزیٹ سے متعلق مزید 4 قراردادیں مسترد

 لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزیٹ سے متعلق پیش کی گئیں 4 قراردادیں ایک بار پھر اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے اگلے مرحلے کے حوالے سے  4 قراردادیں پیش کی گئیں تاہم اس بار بھی کسی ایک پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا، سب سے کم فرق سے شکست پانے والی قرار داد “کسٹم یونین “رہی جس کے تحت  برطانیہ کو ناروے طرز پر سنگل مارکیٹ میں رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔

کنزرویٹو پارٹی کے نک بولس اپنی قرارداد کی ناکامی کے بعد پارٹی سے مستعفی ہو گئے، ان چار قراردادوں کے علاوہ ایک اور ریفرینڈم کرانے کی قرارداد بھی پیش کی گئی، اس کے حق میں سب سے زیادہ  280 ووٹ ڈالے گئے تاہم پھر بھی قرارداد کو 12 ووٹوں کے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بریگزٹ سیکرٹری اسٹیفن بارکلے کے مطابق واحد آپشن یہی بچا ہے کہ یورپی یونین سے بغیر معاہدے کے نکلنے کا کوئی راستہ ڈھونڈ لیا جائے تاہم اگر اس ہفتے پارلیمنٹ کوئی منصوبہ پاس کرلے تو یورپی الیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب سربراہ یورپی یونین یان کلاڈینکر کا کہنا ہے کہ  بریگزٹ کے معاملے میں ہم نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا تاہم یہ صبر اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔

The post برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزیٹ سے متعلق مزید 4 قراردادیں مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uEZltx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment