Ads

سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیش رفت، روپوش چشم دید گواہ منظرِعام پرآگیا

 کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جہاں چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے جان کے خطرے کے باعث مقدمے کا روپوش چشم دید گواہ کو پیش کردیا۔ چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ گواہ کے مطابق زبیرچریا نے اس کے سامنے اپنی جیب سے تھیلیاں نکال کرگودام میں موجود کپڑے پرپھینکیں اورآگ لگنے پرزبیر چریا آگ لگنے پر مسکراتا رہا جب کہ زبیر چریا کے دیگر ساتھیوں کو بھی شناخت کرسکتا ہوں۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کی عینی شاہد کے بیان پر جرح مکمل ہوگئی۔ عدالت نے سماعت پربیان کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 3 اپریل تک ملتوی کردی۔

The post سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیش رفت، روپوش چشم دید گواہ منظرِعام پرآگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OHC4QT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment