Ads

این آراو کی ضرورت خود عمران خان کو پڑے گی، شاہد خاقان عباسی

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ این آر او صرف ڈکٹیٹراوراس کے چمچے ہی دے سکتے ہیں جب کہ عمران خان این آراو دینے کی حیثیت نہیں رکھتے اور این آراو کی ضرورت خود عمران خان کو پڑے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہ خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جہاں پٹرول گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافے پر موقف دے اور نیشنل ایکشن پلان پر بھی بریفنگ دے جب کہ فوجی عدالت عام قانون نہیں حکومت پارلیمنٹ میں آکر بتائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ سے فون پر بات ہوئی ہے، خورشید شاہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تقرر کے معاملے  پر جائزہ لیں گے، الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری اور وزیر اعظم کے رویے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این آر او صرف ڈکٹیٹراوراس کے چمچے ہی دے سکتے ہیں، عمران خان این آراو دینے کی حیثیت نہیں رکھتے اور این آراو کی ضرورت خود عمران خان کو پڑے گی۔

دوسری جانب لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا تھا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے جس سے عام آدمی متاثر ہوا ہے اور فوجی عدالتوں پر بات ہوئی تاہم حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اس پر لائحہ عمل دیں گے۔

The post این آراو کی ضرورت خود عمران خان کو پڑے گی، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WGnyvJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment