Ads

میشا شفیع نے ہراسانی کیس میں ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: گلوکارہ میشاشفیع اور علی ظفر کا تنازع سپریم کورٹ تک پہنچ گیا میشا شفیع نے کیس کو تین ماہ میں نمٹانے کا لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تین روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دیاتھا تاہم اب گلوکارہ نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

میشا شفیع نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ  ٹرائل کورٹ نے گواہان پرجرح موخر کرنے کی اجازت نہیں دی، گواہان کو جانے بغیر صرف ان کے بیان کی بنیاد پر جرح کرنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ گواہان پر جرح کی اجازت دیتے ہوئے ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تاخیری حربے استعمال کرنے پر میشا شفیع پر جرمانہ

اس سے قبل سیشن عدالت نے کیس کا فیصلہ 15 روز میں کرنے کا حکم دیاتھا جسے میشاشفیع نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ہرجانہ کیس کا فیصلہ 15 کے بجائےتین ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ علی ظفر کے مطابق میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لئے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے۔ میشا شفیع کے ان جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں ان کی شہرت متاثر ہوئی۔ علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ(ایک ارب) روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

The post میشا شفیع نے ہراسانی کیس میں ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2D7yV8s
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment