Ads

بی آر ٹی منصوبے میں رشوت لینے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے، وزیراطلاعات خیبرپختون خوا

پشاور: وزیراطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے میں رشوت لینے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

وزیراطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے میں کک بیکس لینے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے، منصوبہ شفاف ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جب کہ صوبائی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ ٹریفک اور عوام سے متعلق ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبے کا آزمائشی افتتاح کردیا ہے اس سے عوام کو بہتری سفری سہولیات میسر ہوں گی جب کہ  منصوبے میں تبدیلیاں وسیع تر عوامی مفاد اور منظوری لے کر کی گئیں، منصوبے سے ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

وزیراطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عام ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فلائی اورز بھی بنائے گئے ہیں، بی آر ٹی اس خطے کا واحد تھرڈ جنریشن ٹرانزٹ منصوبہ ہے۔

The post بی آر ٹی منصوبے میں رشوت لینے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے، وزیراطلاعات خیبرپختون خوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UqHRjd
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment