Ads

محمد عامر ورلڈکپ اسکواڈ میں منتخب ہونے کیلیے پر امید

 لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کل اپنی ستائیس ویں سالگرہ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سلیکشن  کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کے ممکنہ پلان کے مطابق 15 رکنی سکواڈ میں پانچ فاسٹ بولر شامل ہوں گے، جس کے لیے   شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور  عثمان شنواری کی جگہ تو پکی  دکھائی دیتی ہے تاہم محمد عامر ،محمد حسنین، جنید خان اور محمد عباس  میں سے ایک انگلینڈ کا ٹکٹ حاصل کر پائے گا۔

ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد دورہ جنوبی افریقہ میں ان کا کم بیک کرایا گیا،  پروٹیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 283 رنز دے کر انہوں نے 12 وکٹیں حاصل کیں، ون ڈے سیریز کے تین میچوں میں صرف دو وکٹ لینے میں کامیاب ہوسکے۔ انہوں نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس میں 3 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے  تیز بولر نے 9 میچز کھیلے جس میں ان کی وکٹوں کی تعداد 13 رہی، پی ایس ایل کے بعد  تجربہ کار  بولر  کو  آسٹریلیا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میدان میں اتارا گیا تھا تاہم وہ 59 رنز دے کر ایک بھی وکٹ نہیں لےسکے تھے اور انہیں باقی میچوں سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

اس کارکردگی کے بعد ایک طرف ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف محمد عامر سخت ٹریننگ  سے خود کو دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ اسکواڈ  کا اہل ثابت کرنا چاہتے ہیں، محمد عامر 36 ٹیسٹ ، 42 ٹی ٹوئنٹی اور 50 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور اہم ایونٹ کے لئے اپنے انتخاب پر یقین رکھتے ہیں۔

The post محمد عامر ورلڈکپ اسکواڈ میں منتخب ہونے کیلیے پر امید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DcJBCG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment