Ads

ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتا ہوں، جنید خان

قومی فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتا ہوں جس کی وجہ سے مجھ پر پریشر بھی ہوتا ہے اور میں دباؤ میں زیادہ بہتر پرفارم کرتا ہوں۔

قذافی اسٹیڈیم میں ایکسپریس سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ محمد عامر کا ٹیم کے ساتھ رہنے کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا جو محنت کرے گا وہ اوپر آجائے گا۔ ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جس کا فائدہ ٹیم کو ہو،مجھے اللہ پر پورا یقین ہے ، میں جس ایریا سے آیا ہوں وہاں پر تو کرکٹ ہوتی نہیں اس کے باوجود میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔

جنید خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بطور سینئر 100فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، میرا اس سے بات پر مکمل یقین ہے جب آپ محنت کرتے ہیں تو اللہ اس کا صلہ ضرور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کا سب سے سینیئر کھلاڑی ہوں،ورلڈ کپ کے میچز میں اپنا تجربہ ینگسٹرز سے شئیر کروں گا، ورلڈ کپ کے دوران کسی کسی ایک بیٹسمین کو نہیں بلکہ ہر اچھے بیٹسمین کو آؤٹ کرنا میرا ہدف ہے، عمران خان نے لیجنڈ کھلاڑی ہیں، ان کی ٹپس کا  قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔

The post ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتا ہوں، جنید خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IuxAwZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment