لاہور : سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے آج رات روانہ ہوگی۔
سرفراز احمد کی قیادت میں 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے آج رات لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگی، قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈےا ور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کاونٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، 3 پریکٹس میچوں کے بعد 5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا، پھر 5 ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جب کہ ہر ٹیم سیمی فائنل سے پہلے 9، 9میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ شاداب خان کی بیماری کی وجہ سے یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عامر اور آصف علی کے لیے بھی انگلینڈ کی سیریز نہایت اہم ہوگی۔
The post قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے آج روانہ ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XxVkDz
0 comments:
Post a Comment