Ads

آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کو نیب نے کل طلب کرلیا

 اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کو کل طلب کرلیا ہے۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور ان کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری ایڈوکیٹ کو نیب راولپنڈی نے کل طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب ابو بکر زرداری نے گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں سینئر وکیل کے طور پر کام کر رہا ہوں، نیب کی پیشی کے وقت گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا ٹرائل کے مکمل ہونے تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب جے آئی ٹی نے نوڈیرو میں کارروائی کرتے ہوئے بھٹو ہاؤس کے انچارج اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی عبدالندیم بھٹو کو گرفتار کر لیا تھا۔

 

The post آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کو نیب نے کل طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XA05MT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment