Ads

پرویز مشرف کیس؛ ملزم کی عدم موجودگی میں ٹرائل غیر آئینی ہوتا ہے، چیف جسٹس

 اسلام آباد: پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزم کی عدم موجودگی میں ٹرائل غیر آئینی ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی جس میں خصوصی عدالت کا 28 مارچ کا حکم نامہ پیش کیا گیا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا پرویز مشرف نے پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس پر وکیل سابق صدر نے کہا کہ پرویز مشرف خود واپس آ کر بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف یقین دہانی کے باوجود واپس نہ آئے تو کیا ہوگا، کمٹمنٹ کرکے واپس نہ آنے پر کچھ تو ہونا ہی چاہیے۔

وکیل سابق صدر سلمان صفدر نے کہا کہ ذاتی ضمانت نہیں دے سکتا کہ پرویز مشرف واپس آئیں گے تاہم بطور وکیل مجھے ہدایات ہیں کہ وہ خود پیش ہوں گے، پرویز مشرف نے علاج کی غرض سے 13 مئی کو واپس آنے کی تاریخ دی، سپریم کورٹ میں مقدمہ غیر موثر ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی عدم موجودگی میں ٹرائل غیر آئینی ہوتا ہے، ملزم جان بوجھ کر پیش نہ ہو تو اس کو فائدہ نہیں اٹھانے دے سکتے، سنگین غداری کوئی معمولی جرم نہیں۔

The post پرویز مشرف کیس؛ ملزم کی عدم موجودگی میں ٹرائل غیر آئینی ہوتا ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U8tTTK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment