Ads

کراچی میں غلط انجکشن سے متاثرہ ننھی نشوا انتقال کرگئی

 کراچی: غلط انجکشن لگنے سے متاثرہونے والی معصوم نشوا انتقال کرگئی۔

ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجکشن لگنے سے متاثرہونے والی معصوم نشوا انتقال کرگئی۔ نشوا لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یومیں زیرعلاج تھی۔ نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71  فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نشوہ کیس میں خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسپتال ایگزیکٹو ڈائریکٹر مستعفی

بچی کے والد قیصر نے شارع فیصل تھانے میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں اقدام قتل اوراعضا کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ مقامی عدالت نے معصوم بچی کو غلط انجکشن لگانے والے ملازم معیز کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

The post کراچی میں غلط انجکشن سے متاثرہ ننھی نشوا انتقال کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GBfRlk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment