Ads

ٹرمپ سری لنکا چرچ دھماکوں سے متعلق غلط ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بن گئے

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سری لنکا میں مختلف گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8 دھماکوں پر اپنی تعزیتی ٹویٹ میں ایک بڑی غلطی کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں یہاں تک کہ وہ امور مملکت بھی ٹویٹر پر چلا لیتے ہیں، وزیر و مشیر کو برطرف کرنا ہو یا کسی کو نامزد کرنا ہو سب سے پہلے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کا اعلان کرتے، عوام کو خارجہ پالیسی سمیت دیگر امور مملکت سے متعلق خبر بھی ٹویٹر سے ملتیں۔

سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار کی خوشیاں منانے کے لیے جمع افراد پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 دھماکے کیے گئے جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے، صدر ٹرمپ نے تعزیت کے اظہار کے لیے بھی ٹوئٹر کو ضروری سمجھا اور ٹوئٹ داغ دی جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  138 ملین لکھ دی۔

Trump

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس غیر سفارتی رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’صدر ٹرمپ نے مدہوشی کی حالت میں ٹویٹ کی ہے‘۔  ’شاید صدر ابھی تک نیند سے پوری طرح بیدار نہیں ہوئے‘ اور ’صدر ٹرمپ کو انسانی جانوں کو بھی کاروباری اعداد و شمار سے جانچتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد حالات کی نزاکت کا اندازہ ہوا تو فوری طور پر ٹویٹ حذف کردی۔ یہ پہلا موقع نہیں جب صدر ٹرمپ کو اپنی مضحکہ خیز اور حقائق سے عاری ٹوئٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہو۔

The post ٹرمپ سری لنکا چرچ دھماکوں سے متعلق غلط ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XwLa6h
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment