Ads

بابری مسجد کی اینٹ گرانے پر فخر ہے، بی جے پی رہنما

نئی دلی: حکمراں جماعت بی جے پی کی رہنما نے ہندو ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بابری مسجد گرانے کے لیے مدد کریں تو اس کی جگہ فوری طور پر رام مندر قائم کردوں گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی انتہا پسند یوگی سادھوی پراگیا ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ 1992 میں بابری مسجد کے گنبد پر چڑھ کر اسے تباہ کرنے میں مدد دی تھی جس پر مجھے آج تک فخر ہے۔

خود ساختہ ہندو پیشوا ہونے کی دعویدار سادھوی پراگیا نے ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بابری مسجد جیسے حساس معاملے کو ہوا دیتے ہوئے کہا کہ آپ میری مدد کریں تو آج بھی بابری مسجد کی جگہ رام مندر قائم کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن نے سادھوی پراگیا سے حساس معاملے پر اشتعال انگیزی اور عدالت میں زیر سماعت معاملے کو جلسہ عام میں زیر بحث لانے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نفرت آمیز اور تشدد پر اکسانے والے بیانات سے گریز کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

واضح رہے کہ سادھوی پراگیا ہندواتہ کی حامی اور انتہا پسند رہنما کی حیثیت سے شہرت رکھتی ہیں جنہیں 2008 میں بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے الزامات واپس لے لیے تھے لیکن اب بھی انہیں کئی فوجداری مقدمات کا سامنا ہے۔

The post بابری مسجد کی اینٹ گرانے پر فخر ہے، بی جے پی رہنما appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2vgvCYl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment