Ads

بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 16 پولیس کمانڈوز ہلاک

ناگپور: بھارت میں ماؤ نواز جنگجوؤں کے حملے میں 16 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر اُس وقت بارودی سرنگ کا زوردار دھماکا ہوگیا جب وہاں سے کوئیک ریسپونس ٹیم کے کمانڈوز کی گاڑی گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں 15 اہلکار اور ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

ماؤ نواز باغیوں نے مودی سرکار کی پالیسی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے 27 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔ مذکورہ کارروائیوں میں کالعدم ماؤ نواز تنظیم کے جنگجو ملوث ہیں جس میں دیگر 4 چھوٹی تنظیموں نے حال ہی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ماؤ نواز جنگجوؤں نے تازہ کارروائی ’ہفتہ شہدا‘ منانے کے بعد کی جس کے دوران ماؤ نواز باغیوں کے رہنماؤں نے مودی سرکار سے بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ماؤ نواز باغی یہ ہفتہ ریاستی آپریشن کے دوران اپنی تنظیم کے 40 ارکان کی ہلاکت کی یاد میں مناتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ماؤ نواز باغیوں کی ایک کارروائی میں حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ محض چند روز بعد ایک اور حملے میں 3 پولیس اہلکار ماؤ نواز جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

 

The post بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 16 پولیس کمانڈوز ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZOWwV1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment