Ads

افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید، 7 زخمی

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں الواڑہ کے مقام پر پاک فوج نے دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج سرحد پر آزادانہ نقل و حرکت روکنے کے لیے باڑ لگانے میں مصروف تھی کہ افغانستان سے آئے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں الواڑہ کے مقام پر باڑ نصب کرنے والے جوانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا تاہم کارروائی کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 60 سے 70 افغان دہشت گردوں نے الواڑہ میں حملہ کیا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے، پاکستان کی سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جاری رہے گا، افغان فورسز کو اپنی طرف دہشت گردوں کے خلاف موثر کنٹرول کی ضرورت ہے۔

The post افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید، 7 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Lfnm5G
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment