Ads

حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع

 لاہور: ہائی کورٹ نے ن لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز ضمانت میں توسیع کے لئے ہائی کورٹ  میں پیش ہوئے۔

عدالت نے نیب کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیسز میں تحقیقات کر رہا ہے۔

The post حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VokN5M
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment