Ads

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری نے درخواست ضمانت دائر کردی

پیپلزپارٹٰی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے پیپلزپارٹٰی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکوں میں طلب کیا ہے جس پر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

آصف زرداری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب نے کل طلب کیا جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے،  مقدمات قائم کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نیب کو میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح آصف زرداری نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جعلی ٹھیکوں سمیت سے قبل نیب کی 4 انکوائری میں بھی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

The post جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری نے درخواست ضمانت دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2H9Q1nz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment