Ads

بھارت میں سیلفی کے جنون میں 3 نوجوان ریل کی ٹکر سے ہلاک

پانی پت: بھارت میں ریلوے پٹری پر سیلفی لینے کے جنون میں 3 نوجوان تیز رفتار ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے پانی پت میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے نوجوان ریلوے پٹری پر آنے والی ٹرین کے سامنے سیلفی لینے کی کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نوجوانوں نے سیلفی بناتے ہوئے ٹرین کے نزدیک آتے ہی دوسری پٹری پر چھلانگ لگادی اور بدقسمتی سے اسی وقت ایک تیز رفتار ٹرین اسی ٹریک سے گزر رہی تھی اور نوجوانوں کو کچلتے ہوئے گزر گئی۔

حادثے کا احوال چاروں دوستوں میں سے واحد بچنے والے دوست نے بتایا جس نے سیلفی لینے کے دوران ٹرین آنے پر اپنے دوستوں کے برعکس مخالف پٹری پر چھلانگ لگائی تھی جو اس وقت بالکل خالی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت دنیا بھر میں سیلفی لینے کے دوران ہلاکت کے واقعات میں سرفہرست ہے جب کہ بھارت کے بعد بالترتیب روس، امریکا اور پاکستان شامل ہیں۔

The post بھارت میں سیلفی کے جنون میں 3 نوجوان ریل کی ٹکر سے ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DFSrJC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment