Ads

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 34 بھارتی ماہی گیر گرفتار

 کراچی: میری ٹائم سکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 34 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں بھارتی ماہی گیروں کی 6 کشتیوں کو قبضے میں لیاگیا ہےجو مچھلی کے شکار کے دوران پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، ان بھارتی کشتیوں پر سوار 34ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران ایم ایس اے کی تیز رفتار کشتیوں نے بھی حصہ لیا، بعد ازاں گرفتار بھارتی ماہی گیروں سے ابتدائی تفتیش کے بعد انھیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 

The post سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 34 بھارتی ماہی گیر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vn0o12
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment