Ads

پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں پانچویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال

پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی پانچویں روز بھی ہڑتال کے باعث مریض رُل گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف  پانچویں روز بھی او پی ڈیز کو بند کیے رکھا،  علاج نہ ہونے پر مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا اور وہ ڈاکٹرز کی تلاش میں در بدر بھٹکتے رہے۔

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی کال پر سرکاری اسپتالوں کے آوٹ ڈورز میں بھی ہڑتال چھٹے روز جاری رہی، آؤٹ ڈورز میں سینئر ڈاکٹرز بھی نہیں پہنچ پائے اور بعض اسپتالوں میں اکا دکا سینئرز موجود رہے حالانکہ محکمہ صحت نے آج آوٹ ڈورز میں سینئر ڈاکٹرز کو مریضوں کے علاج کے لئے اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئےتھے۔

راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈی میں پانچویں روزبھی ہڑتال رہی، ہولی فیملی اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال اور بے نظیر اسپتال میں او پی ڈی 5 دن سے بند ہے جب کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز بھی ہڑتال میں شامل ہوگئیں۔

فیصل آباد میں بھی سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی، مریض اور لواحقین او پی ڈی میں ڈاکٹرز کا انتظار اور انتظامیہ کی منتیں کرنے پر مجبور رہے۔

ادھر ایم ٹی آئی مجوزہ قانون کا جائزہ لینے کے لئے حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم وائے ڈی اے نے کمیٹی مسترد کرتے ہوئے  ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

The post پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں پانچویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2H4i3Ri
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment