Ads

پنجاب حکومت نے اپنے 38 ترجمان مقرر کردیے

 لاہور: پنجاب میں ترجمانوں کی ریل پیل ہوگئی اور صوبائی حکومت نے اپنے 38 ترجمان مقرر کردیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے 38 ترجمانوں کا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات پر ترجمان مقرر کئے جارہے ہیں۔

ان ترجمانوں میں سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ساتھ فیصل حیات، احمد چھٹہ، شوکت بسرا بھی شامل ہیں۔ اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، سلمان شاہ اور ہاشم ڈوگر کو بھی پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 18 فروری کو سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے 22 ترجمان مقرر کئے تھے۔

The post پنجاب حکومت نے اپنے 38 ترجمان مقرر کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30NXAcB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment