Ads

لاہور میں اسپتال سے اغوا نومولود 40 گھنٹے میں بازیاب، میاں بیوی گرفتار

لاہور میں اسپتال سے اغوا نومولود 40 گھنٹے میں بازیاب، میاں بیوی گرفتار

 لاہور: سی آئی اے کوتوالی پولیس نے لیڈی ولنگٹن اسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود کو 40 گھنٹے میں بازیاب کروا کے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ٹبی سٹی کے علاقہ لیڈی ولنگٹن اسپتال سے دو روز قبل عرفان نامی شخص کا نومولود بچہ اغوا ہوگیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا کہ بچے کو ایک عورت چادر میں چھپا کر اسپتال سے نکلی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس پی سی آئی اے عثمان اعجاز باجوہ نے بچے کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی عثمان حیدر گجر کو ٹاسک سونپا جنہوں نے 40 گھنٹے میں بچے کو بازیاب کروا کر اغوا کار میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

بازیابی کے بعد بچہ اپنے ماں باپ اور رشتہ دار کے پاس موجود ہے

ڈی ایس پی سی آئی اے عثمان حیدر گجر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کے گھر اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے اس نے اپنے خاوند کے ساتھ مل کر یہ واردات کی۔ سی آئی اے پولیس نے نومولود بچہ اس کے والدین کے سپرد کردیا تاہم ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post لاہور میں اسپتال سے اغوا نومولود 40 گھنٹے میں بازیاب، میاں بیوی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YzxdVD

via Blogger http://bit.ly/2Ei4VXW
May 19, 2019 at 08:43AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment