لاہور: ساندہ کے علاقے بند روڈ پر ون ویلنگ سے روکنے پر منچلوں نے ڈولفن اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 14 ون ویلرز کو گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز ساندہ کے علاقہ بند روڈ پر منچلے نوجوان ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کررہے تھے، اس دوران ڈولفن اہلکاروں نے ان کو روکا تو ملزمان نے ڈولفن اہلکاروں کو ہی گھیرے میں لے لیا اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ مقامی پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
ساندہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 200 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے، مقدمہ کارسرکار میں مداخلت، حبس بے جا میں رکھنے، روڈ بلاک کرنے سمیت 10 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈولفن ٹیم 327 کو زدوکوب تشدد اور حبس بے جا میں رکھا، تشدد کے دوران اہلکاروں کی یونیفارم پھاڑنے کے ساتھ سر پر ڈنڈے بھی مارے، تشدد کے دوران اہلکاروں سے نقدی سرکاری اسلحے سمیت سرکاری موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 ون ویلرز کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے تمام ایس پیز کو شہر بھر میں ون ویلرز کے خلاف فوری اور بھر پور انسدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کے رہائشی اور ورکنگ اڈریسز و دیگر تمام کوائف اکٹھا کرکے کریمنل ریکارڈ ترتیب دیا جائے۔
The post لاہور میں ون ویلنگ سے روکنے پر منچلوں کا ڈولفن اہلکاروں پر تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vzl0hR
via Blogger http://bit.ly/2WROHML
May 19, 2019 at 08:56AM
0 comments:
Post a Comment