لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا سراسر نا انصانی ہے، مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طور پر بلایا جائے، عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے، پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی تہمتوں کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام ہے کہ عدلیہ کی آزادی، تحفظ اور دفاع کے لئے ڈٹ جائیں، میں آئین و قانون کیلئے قربانی دے رہا ہوں، ووٹ کو عزت دو کی سزا کاٹ رہا ہوں اوراس کیلئے ایک تو کیا اس طرح کی ہزاروں سزائیں کاٹنے کے لئے تیار ہوں۔ ملک کی سالمیت ،آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے چاہے جتنی سزائیں کاٹنی پڑے میں تیار ہوں۔
The post جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JLSYya
0 comments:
Post a Comment