Ads

چیمپئنزٹرافی کی کارکردگی دہراتےہوئے ورلڈکپ جیت کرآئیں گے،محمد حفیظ

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کا مظاہرہ دوبارہ کریں اور ورلڈ کپ جیت کر واپس آئیں، بطور آل راﺅنڈرکوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس سے پاکستانی ٹیم کو جتواﺅں۔

قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ما ضی قریب میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہت اچھا کھیلا، وہی مومینٹم لے کر گراﺅنڈ میں اتریں گے اور میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، ان کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم تمام بڑے ناموں کو لے کر ورلڈکپ کا حصہ بن رہی ہے، یہ مجموعی طور پر کرکٹ کے لئے بہت اچھا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ جب آپ کسی ملک میں بڑا ٹورنامنٹ جیت کر آتے ہیں تو دوبارہ اسی ملک میں کھیلتے ہوئے ٹیم کا مورال بہت زیادہ ہائی ہوتا ہے، ہمارے پاس چیمپنز ٹرافی کی فتح کی یادیں موجود ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کا مظاہرہ دوبارہ کریں اور ورلڈ کپ جیت کر واپس آئیں، بطور آل راﺅنڈرکوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس سے پاکستانی ٹیم کو جتواﺅں۔

ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ میں ہم جب بھی کھیلے ، اچھا کھیلے، میچز کے نتائج اپنے نام کرنے کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے اور بہت اچھا پرفارم کریں گے۔ قومی آل راﺅنڈر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ہمیشہ بہت اچھا کھیلتا ہے لیکن عالمی کپ میں جب بھی پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے، بڑا کانٹے دار مقابلہ ہوتا ہے ، اس بار بھی سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے پہلے مقابلے میں 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف  جمعہ کو میدان میں اترے گی، نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں 421 رنز نے حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹے کی بجا دی ہے۔

The post چیمپئنزٹرافی کی کارکردگی دہراتےہوئے ورلڈکپ جیت کرآئیں گے،محمد حفیظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2W2jm8K
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment