Ads

وزیراعظم سے اسد عمر کی ملاقات، وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ان کے دوبارہ کابینہ میں شمولیت کے امکان پیدا ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر خزانہ اسدعمر نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، معاشی و اقتصادی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیر دیر اسد عمر کو ہٹانے کی وجہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اسد عمر کی کابینہ میں واپسی  کا جلد امکان ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسدعمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں پیٹرولیم کی وزارت دینے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اسدعمر نے فوری طور پر کوئی بھی وزارت لینے سے معذرت کرلی تھی۔

The post وزیراعظم سے اسد عمر کی ملاقات، وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DRMNEo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment