ناٹنگھم: گرین شرٹس نے رسوائیوں کی نئی داستان رقم کردی، 46 سالہ تاریخ میں پہلی بار ٹیم مسلسل 11 ون ڈے میچز میں ناکامیوں کا شکار ہوئی،105 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا دوسرا کمترین مجموعہ ثابت ہوا،اوورز کے لحاظ سے یہ سب سے مختصر اننگز بھی ثابت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے پہلے ورلڈکپ میچ میں گرین شرٹس کو 7 وکٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، یہ مکمل ہونے والے 11 ون ڈے میچز میں ٹیم کی مسلسل 11 ویں ناکامی ہے، 46 سالہ تاریخ میں ٹیم کو کبھی ایسی رسوائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا،گذشتہ روز پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل فلاپ رہی اور21.4 اوورز میں105 رنز پر اننگز کا اختتام ہوگیا، ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ ٹیم کی مختصر ترین اننگز ثابت ہوئی،1992میں انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں گرین شرٹس40.2اوورز میں74 رنز پر ڈھیر ہو گئے تھے، 28 سال بعد اب دوسرا کم ترین مجموعہ سامنے آیا۔
ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے گذشتہ روز برق رفتاری سے50 رنز بنائے، یہ ان کی مسلسل چھٹی نصف سنچری ہے، اس سے قبل 1980میں گورڈن گرینج نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔گیل ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 40 چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی بن گئے، ان سے قبل اس ریکارڈ پر سابق جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز 37 چھکوں کے ساتھ قابض تھے، رکی پونٹنگ 31 چھکے لگا کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
The post گرین شرٹس نے رسوائیوں کی نئی داستان رقم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2wxsCYa
0 comments:
Post a Comment