Ads

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن مستعفی

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رچرڈ مورن مستعفی ہوگئے۔

اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز رچرڈ مورن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور انہیں مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

رچرڈ مورن پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ملازم ہوتے ہوئے اپنی ذاتی کمپنی بھی چلا رہے ہیں، جس پر انہیں ملازمت کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

رچرڈ مورن کینڈین شہری ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی سی ای او تھے۔ انہیں گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری کے وقت بھی اسٹاک بروکرز نے مارکیٹ کے انتہائی اہم عہدے پر غیر ملکی کی تقرری سمیت ان کی بھاری تنخواہ اور مراعات پر اعتراض اٹھایا تھا۔

علاوہ ازیں آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 748 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 34 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا۔

The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2X9D7fR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment