Ads

لاڑکانہ میں ایڈز کا شکار افراد کی تعداد میں مزید اضافہ

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مزید افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے اور ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج سکندر میمن نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں 50 بچے اور 15 بالغ افراد شامل ہیں، تمام مریضوں کا تعلق رتو ڈیرو اور نواحی گاؤں بوزدار اور اللہ ڈنو سیلرو سے ہے۔ ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق 2100 سے زائد مرد و خواتین اور بچوں کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں جن کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ میں ایڈز پھیلانے کے الزام میں ڈاکٹر گرفتار، ایڈز کی تصدیق

گزشتہ روز رتو ڈیرو کے علاقے میں ایڈز پھیلانے کے الزام میں ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے خود ایڈز سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

The post لاڑکانہ میں ایڈز کا شکار افراد کی تعداد میں مزید اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DGCvqe
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment