لندن: انگلینڈ سے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں قسمت جنوبی افریقی بیٹسمین کوئنٹن ڈی کک پر مہربان رہی، میزبان اسپنر عادل رشید کی گیند بیٹسمین کو چکمہ دینے کے بعد وکٹ سے جا ٹکرائی لیکن حیران کن طور پر بیلز نہ گریں۔
یہ غیرمعمولی صورتحال جہاں مہمان بیٹسمین کیلیے اطمینان کا باعث بنی وہیں انگلش کیمپ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی، کسی کو اسپنر کی اس کاوش پر حریف بیٹسمین کے آؤٹ نہ ہونے کا یقین نہیں آیا، امپائر بروکس آکسنفورڈ نے بھی جاکر وکٹ کو چیک کیا کہ بیلز اسٹمپڈ سے ایسی مضبوط سے کیسے چپکی رہیں لیکن وہ بھی اس کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرپائے ، بعدازاں ڈی کک کا لیام پلنکٹ کی گیند پر روٹ نے کیچ لیا، سوشل میڈیا پر بھی شائقین نے اس غیرمعمولی صورتحال پر دلچسپ تبصرے کیے۔
The post ڈی کک پر قسمت مہربان، عادل رشید بولڈ کرکے بھی وکٹ نہیں لے پائے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2I7nuiQ
0 comments:
Post a Comment