لندن: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے جنوبی افریقہ کیخلاف باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا تھا۔
ان کی اس کاوش کو ’ صدی کا بہترین کیچ ‘ بھی قرار دیا جا رہا ہے، اسٹوکس نے پیچھے کی جانب ڈائیو لگاکر کیچ تھامتے ہوئے اینڈائل فیلوواکیو کو میدان بدر کردیا تھا، کامیاب بولر عادل رشید تھے، سابق انگلش اسپنر فل ٹفنل نے دوران کمنٹری اسے صدی کا بہترین کیچ گردانا، اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور شائقین نے بھی اسٹوکس کی عمدہ فیلڈنگ کو سراہا۔
The post اسٹوکس کی پیچھے کی طرف ڈائیو لگانے والی کاوش ’ صدی کا بہترین کیچ ‘ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WhmMJT
0 comments:
Post a Comment