اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ میں قانونی سازی کے عمل کو تیزی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم پیر کو پارلیمنٹ میں قانونی اصلاحات کے حوالے سے بل پیش کریں گے جس میں مسلم فیملی لاء آرڈیننس میں ترمیم، وراثتی سرٹیفکیٹ اور خواتین کے وراثتی حقوق کے حوالے سے بل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی کے بل پر تحریک انصاف کے وزراء میں ٹھن گئی
وزیر قانون وسل بلوور کے تحفظ، دیوانی قوانین میں ترامیم، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کا بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ تمام بل عوامی مفاد کے مطابق بنائے گئے ہیں، امید ہے اپوزیشن عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے قانون سازی میں سپورٹ کرے گی۔
The post وفاقی حکومت کا پارلیمنٹ میں قانون سازی تیز کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WpDp1G
0 comments:
Post a Comment