کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس کے ایم ایس ڈاکٹر فہیم نے کہا ہے کہ اسپتال میں اسٹریچر کی کمی نہیں اور اگر کسی کو یہ شعور نہیں کہ مریض کو کس طرح سے لے کر جانا ہے تو اس میں ہمارا قصور نہیں ہے۔
گزشتہ روز بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی عزیز مریضہ کو کپڑے سے گھسیٹ کر ڈاکٹر کے کمرے میں لے جارہی ہے۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اس کا نوٹس لیا تاہم اسپتال کے ایم ایس نے کہا ہے کہ اسپتال میں اسٹریچر کی کمی نہیں۔
بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر فہیم نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اسپتال کا سارا عملہ مریضوں اور تیمارداروں کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ ہمارا فریضہ ہے اور ہم اس سے کسی بھی طرح سے غافل نہیں ہیں۔
ڈاکٹر فہیم نے مزید کہا کہ اسپتال میں اسٹریچر کی کوئی بھی کمی نہیں، اسٹریچر کی کمی کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں۔ بی ایم سی میں اس وقت 150 کے قریب اسٹریچر مرکزی دروازے کے قریب موجود ہیں جب کہ ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے بھی مریضوں کے لئے اسٹریچر رکھے گئے ہیں۔ اب کسی کو یہ شعور ہی نہیں ہے کہ مریض کو کس طرح سے لے کر جانا ہے تو اس میں ہمارا یا ہمارے کسی بھی عملے کا کوئی قصور نہیں ہے۔
The post مریضہ کو گھسیٹ کر لیجانے کی ویڈیو میں صداقت نہیں، ایم ایس بی ایم سی کوئٹہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DFTI36
0 comments:
Post a Comment