کراچی: کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کھلونا پستول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ تینوں زونل ڈی آئی جیز کو خط ارسال کیا گیا ہے۔
کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کھلونا پستول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ تینوں زونل ڈی آئی جیز کو خط ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں کھلونا پستول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے بھی وارداتوں میں کھلونا پستول استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بچے کھیل کے دوران چھرے والی کھلونا پستول کا استعمال کرتے ہیں جس سے نقصان ہوسکتا ہے۔
The post کراچی میں کھلونا پستول فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JPqSCb
0 comments:
Post a Comment