Ads

اسٹیل ملزکو پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں چلانا چاہتے ہیں، رزاق داؤد

 اسلام آباد:  مشیرصنعت و تجارت عبدالرزاق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ اشتراک داری پر چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، اسٹیل ملزکی بحالی اور اشتراک داری کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھا جائیگا۔

اسٹیل ملز ٹرانزکشن کی منصوبہ بندی کے لیے جلد ٹرانزیکشن مشیرز تعینات کیے جائیں گے۔ وزرات صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز بحالی لیے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں روس کی 3 کمپنیوں سمیت 5 کمپنیوںکے نمائندے شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیرصنعت وتجارت عبدالرزاق نے کہا کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ اشتراک داری پر چلانے کا ارادہ رکھتی ہے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شریک کمپنیوں نے اسٹیل ملز کے ساتھ اشتراک داری اور بحالی کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔کمپینوںکی درخواست پر، کمپینوںکواسٹیل ملز کی کے دورے کی اجازت دی گئی تاکہ وہ اپنا تخمینہ لگا سکیں۔

The post اسٹیل ملزکو پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں چلانا چاہتے ہیں، رزاق داؤد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QBVNm9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment