Ads

پیرس ایئرشو کے اختتامی روز جے ایف 17 تھنڈر کی دھوم

کراچی: 53  ویں پیرس ایئر شو کے اختتامی روز ایوی ایشن کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کا اسٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرہ دیکھا، ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے دن کے آغاز میں ہی نمائش کا وسیع و عریض میدان ہر عمرکے پرجوش تماشائیوں سے بھرگیا، دیگر جہازوں اور دفاعی سازوسامان کے درمیان رکھا گیا جے ایف 17 تھنڈر اس شو میں نمایاں حیثیت اختیار کر گیا۔

پاک فضائیہ کے عملے نے ایوی ایشن کے شائقین کو اس طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا، پاکستان کے اس شاہکار طیارے کو اپنے سامنے دیکھ کر عوام کی خوشی دیدنی تھی، انھوں نے پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بنوائیں، اسٹیٹک ڈسپلے کے علاوہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر نے شاندار الوداعی فضائی مظاہرہ پیش کیا، پیرس کے آسمانوں میں طیارے کے مسحور کن فضائی مظاہرے سے شائقین بہت محظوظ ہوئے۔

مظاہرے کے بعد طیارے کی لینڈنگ پر شائقین نے تالیاں بجا کر اس کی شاندار پرفارمنس پر داد دی، دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شمولیت سے جے ایف 17 تھنڈر کی جدید ترین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع میسر آیا اور ایوی ایشن کی عالمی منڈی میں ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔

The post پیرس ایئرشو کے اختتامی روز جے ایف 17 تھنڈر کی دھوم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2X3geyC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment