Ads

امریکا کی ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا اطلاق رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر پر بھی ہو گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون گرائے جانے کے علاوہ دیگر وجوہات بھی ہیں جن کے باعث یہ اضافی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر دباؤ جاری رکھیں گے اور اسے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ حالیہ ہفتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ، اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے اسٹرٹیجک تعلقات پر بات ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی سن 2015ء کے معاہدے کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کے بعد امریکا ایران کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ 30 جون کو خلیج عمان میں امریکا کا بغیر پائلٹ فوجی ڈرون طیارہ مار گرایا گیا تھا۔ ایران کا کہنا ہے کہ ڈرون ایران کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا تھا جب کہ امریکا کا اصرار ہے کہ ڈرون بین الاقوامی فضا میں تھا۔ یہ ایسا اختلاف ہے جس کا فیصلہ کوئی نہیں کر سکتا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکی فوج ایران کے خلاف جوابی کارروائی کرنے پر تیار تھی تاہم میں نے نہ صرف دس منٹ پہلے اپنا ارادہ بدل دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے مگر ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دے گا۔ امریکا نے حال ہی میں خطے میں تیل کے ٹینکروں پر حملے کا الزام بھی ایران پر عائد کیا مگر ایران نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق  امریکا نے ایران پر فوجی حملے کا حکم واپس لینے کے بعد ایرانی ہتھیاروں کے نظام کو سائبر حملہ کا نشانہ بنایا تاہم ایران نے اس کی تردید کر دی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی تفصیل ایک دو دن میں سامنے آ جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے متعلق حکم نامے پر دستخط کر دیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ امریکا ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو بلیک لسٹ اور اربوں کے ایرانی اثاثے منجمد کرے گا جب کہ اس فہرست میں پاسداران انقلاب کے 8 اعلیٰ کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ خلیج میں اپنے اسٹرٹیجک اتحادیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ پومپیو نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایران کو کسی شرط کے بغیرایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش بھی کر دی۔

The post امریکا کی ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XG29ad
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment