Ads

پاکستان جوٹ مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کرے، ہائی کمشنر

کراچی: پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے پاکستان میں درآمد کیلیے جوٹ مصنوعات پر سے ڈیوٹی ختم کی جائے۔

پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسان نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش سے پاکستان میں درآمد کیلیے جوٹ مصنوعات پر سے ڈیوٹی ختم کی جائے یا کم کردی جائے تاکہ ہم جوٹ مصنوعات پاکستانی مارکیٹ میں پیش کرسکیں۔

 

مقامی ہوٹل میں بنگلہ دیش قونصلیٹ کے تحت بنگلہ دیشی جوٹ پروڈکٹس کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنرنورالہلال سیف الرحمن نے جوٹ پروڈکٹس کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ جوٹ پروڈکٹس کی نمائش کا افتتاح مہمان خصوصی پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرطارق احسان نے کیا۔ جوٹ سے تیارشدہ بے شمار مصنوعات نمائش کا حصہ بنائی گئی ہیں جن میں جوتا، شاپنگ بیگ، لیڈیز ہینڈ بیگ، فلور میٹ، ٹیبل میٹ اور دیگر پروڈکٹس شامل ہیں۔

تقریب میں جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا) Toshikazu Isomura) ،ملائیشیا کے قونصل جنرل خیرل نذران عبدالرحمن (Khairul Nazran Abd Rahman)، قونصل جنرل انڈونیشیا مسٹر توتک، قونصل جنرل رشیا، ٹریڈ ہیڈ ویت نامNguyen Hong Tien، قونصل جنرل تھائی لینڈ ، سینیٹر عبدالحسیب خان، مسز نازنین صلاح الدین، مسزنورالہلال سیف الرحمن، احسن مختار زبیری، پاک ترک بزنس کونسل کے چیئرمین فاروق افضل، بنگلہ دیش کے کمرشل آفیسر مشتاق احمد، کموڈوراکبرنقی، عارف بالا گام والا، ظفراقبال، جمی انجینئر، اطہر اقبال اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

The post پاکستان جوٹ مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کرے، ہائی کمشنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xjgytM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment