Ads

سینئر سٹیزن بل تیار، منگل کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا

 اسلام آباد:  وزارت انسانی حقوق نے بزرگ شہریوں کی فلاح کے لیے ’’سینئر سٹیزن بل 2019 ‘‘ تیار کرلیا جب کہ یہ بل 2019 منظوری کیلیے منگل کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائیگا۔

ایکسپریس کو دستیاب سینئر سٹیزن بل 2019 کے خدوخال کے مطابق سینئر سٹیزن کونسل کے نام سے ایک کونسل تشکیل دی جائیگی۔ اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کیلیے سرکاری’’اولڈ ایج ہوم‘‘ بنایا جائیگا۔

بل کے مطابق بزرگ شہریوں کیلیے اسپتالوں میں الگ کائونٹرز قائم کیے جائیں گے۔ بزرگ شہریوں کو دوائیں اور میڈیکل کی سہولتوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی، بزرگ شہریوں کو دوائیں، ڈاکٹر کی فیس اور ہوائی و زمینی سفر کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت ہوگی۔

بل کے مطابق بزرگ شہری ذاتی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، بزرگ شہریوں کی فلاح کے لیے سینئر سٹیزن فنڈ قائم کیا جائیگا۔

The post سینئر سٹیزن بل تیار، منگل کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LqthmN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment