Ads

واٹربورڈ خاموش، شہریوں کا کروڑوں گیلن پانی فیکٹریوں کو بیچا جانے لگا

کراچی: شہریوں کے لیے مختص کروڑوںگیلن پانی بڑے پیمانے پر چوری کیا جارہا ہے ،رہائشی آبادیوں کے بجائے صنعتی زون میں غیرقانونی کنکشن دیے گئے ہیں جس سے شہر میں پانی کے بحران میں شدت آگئی ہے۔

پانی کے بحران سے امن وامان کی صورتحال خراب ہو نے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ہر روز شہرکے کئی علاقوں میں پانی کی عدم فر اہمی پر احتجاجی مظاہر ے کیے جارہے ہیں، کراچی واٹر ٹینکر اونرویلفیئرایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حضور خان نے بتایا ہے کہ کراچی کے شہریوں کا پانی بڑے پیمانے پر چوری ہورہا ہے شہر کی 40 فیکٹریوں میں غیرقانونی کنکشن دیے گئے ہیں، ان کنکشنوں کا واٹر بورڈ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے ،شہری پانی کو ترس رہے ہیں اور فیکٹریو ںکے مالک کھلے عام پانی چوری کررہے ہیں، ہم نے ایم ڈی واٹر اسداللہ خان کو آگاہ کرکے نشاندہی کی کہ کونسی 40 فیکٹریوں میں واٹر بورڈ افسران نے ملی بھگت سے غیرقانونی کنکشن دیے ہیں اور شہریوںکا پانی کمرشل بنیاد پر استعمال کیا جارہا ہے ، غیرقانونی کنکشن کے خلاف اب تک کوئی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ، مذکورہ فیکٹریوں میں یومیہ 2 روڑ گیلن سے پانی چوری ہورہا ہے اور شہر میں پانی کا بحران شدید ہورہا ہے۔

حضور خان نے واٹر بورڈ حکام کو دی گئی درخواستیں ایکسپریس اخبارکو فر اہم کی ہیں جس میں پانی چوری سے متعلق انکشافات موجود ہیں ،حضور خان نے مزید بتایا کہ پانی چوری میں ٹینکر مافیا بھی ملوث ہے جو نوری آباد اور ساکران بلوچستان کی حدود سے ٹینکر کے ذریعے شہر میں مہنگے داموں پانی فروخت کررہا ہے ، ساکر ان سے 3 کر وڑ گیلن پانی ٹینکر کے ذریعے کمرشل نرخ پر کراچی میں فروخت کیا جارہا ہے، نوری آباد میں دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن کی لائنو ں سے 2 کر وڑ گیلن پانی چوری کرکے شہر میں بیچا جارہا ہے ، ساکران سے شہر میں پانی بیچنے آنے والے ٹینکر مافیا کے کارندے یومیہ 6 لاکھ روپے پولیس کو رشوت دیتے ہیں اس حوالے سے ایم ڈی واٹربورڈ سے فو ن پر رابط کر نے کی کوشش کی گئی لیکن انھوں نے فون سننے سے گریز کیا۔

The post واٹربورڈ خاموش، شہریوں کا کروڑوں گیلن پانی فیکٹریوں کو بیچا جانے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J6UwAb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment