Ads

’’بچت مہم‘‘ ؛ بورڈملازمین کی برطرفی کے پروانے تیارہونے لگے

کراچی:  پی سی بی نے ملازمین کی برطرفی کے پروانے تیار کرنا شروع کردیے،’’بچت مہم‘‘ کے نام پر 100 سے زائد افرادکوفارغ کیا جائے گا،اس سلسلے کا آغاز ہوچکا، حیران کن طور پر برطرف ہونے والی ابتدائی تینوں شخصیات کا تعلق سابقہ انتظامیہ کے اہم آفیشل شکیل شیخ سے ہے۔دوسری جانب باسط علی سمیت نئے کوچز کا تقرر جلد ہوگا،توصیف احمد اور وسیم حیدر بھی ورلڈکپ کے بعد این سی اے میں آ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں پی سی بی نے بھاری تنخواہ پر  برطانوی ایم ڈی کا تقرر کیا اور آفیشلز کے غیرملکی ٹورز پر لاکھوں روپے اڑا دیے وہیں دوسری طرف ’’بچت مہم‘‘ کا نعرہ بھی لگا دیا ہے،ذرائع کے مطابق 100 سے زائد ملازمین کی فہرست تیارکرلی گئی جنھیں مختلف مراحل میں فارغ کر دیا جائے گا، اس میں ہیڈ آفس سمیت مختلف سینٹرزمیں کام کرنے والے آفیشلز،کوچزاورگراؤنڈ اسٹاف وغیرہ شامل ہیں، اس حوالے سے پسند ناپسند کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے، ابتدائی طور پرتین ملازمین کو رخصتی کے پروانے تھما دیے گئے، حیران کن طور پر ان  کا تعلق سابقہ دور کی طاقتور شخصیت شکیل شیخ کے ساتھ ہے۔

راولپنڈی ریجن کے صبیح اظہر اور اسلام آباد ریجن کے کوچ  تیمورخان کوفارغ کردیا گیا، صبیح کی شکیل شیخ سے رشتہ داری ہے جبکہ تیمور بھی ان کے خاصے قریب ہیں، شکیل کی ہی سفارش پر بورڈ  میں ملازمت پانے والے خرم ملک  بھی برطرف ہو گئے، تینوں پر شک تھا کہ ’’اندر کی باتیں‘‘ شکیل شیخ تک پہنچاتے جو اپنے باس سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو رپورٹ دیتے، حالیہ اقدامات سے ایسا لگتا ہے کہ ’’نیا کرکٹ بورڈ‘‘ بھی پرانی ڈگر پر چل پڑا ہے،ایک طرف ریجنل کوچزکو فارغ کیا جا رہا ہے دوسری جانب سابق جونیئر چیف سلیکٹر باسط علی، عمر رشید اورکبیرخان کیلیے اپائنٹمنٹ لیٹرز بھی تیار ہو رہے ہیں، ورلڈکپ کے بعد فارغ ہونے والی سلیکشن کمیٹی کے ارکان توصیف احمد اور وسیم حیدر بھی دوبارہ این سی اے کوچز کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔

The post ’’بچت مہم‘‘ ؛ بورڈملازمین کی برطرفی کے پروانے تیارہونے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2X1XCPx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment