Ads

یہ وقت بھی آنا تھا فضل الرحمن ملکی نظریاتی اساس بتائیں گے، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بزرگوں اور جماعت کی تاریخ سے ناواقفیت کی بنیاد پر پاکستان کی موجودہ قیادت کو پاکستان کی نظریاتی اساس سے مطابقت نہ ہونے کا بیان دیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان حیران کن ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت پاکستان کی نظریاتی اساس سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اب پاکستان پر یہ وقت بھی آنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی نظریاتی اساس بتائیں گے۔ افغانستان میں تنازعہ نے مولانا کے نظریہ کو پاکستان پر مسلط کرنے کا ماحول دیا اور شدت پسند حاوی ہوتے گئے۔ انہوں نے کہا کہ  خدا پاکستان کو آپ کی سیاست سے محفوظ رکھے۔

The post یہ وقت بھی آنا تھا فضل الرحمن ملکی نظریاتی اساس بتائیں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ICj2tG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment