Ads

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی آل راؤنڈ پرفارمنس

ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے زندگی کی نئی حرارت بھر دی اور جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی۔ یہ شاندار فتح تھی جس کے ساتھ ہی گرین شرٹس پر سے ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا اور سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں بھی ابھی روشن ہیں لیکن ابھی آیندہ میچوں میں بھی مسلسل کامیابیوں کی ضرورت ہوگی اور ٹیم کو جوش وجذبہ سے کام لیتے ہوئے کھیل کا پانسہ پلٹنے کا ہر داؤ اور ہنر کام میں لانا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر کسی منچلے نے دلچسپ بات لکھی کہ ’’ریلو کٹوں نے بازی جیت لی ‘‘ ۔  مخالفین کو خاموش کردیا ہے، تاہم ابھی معرکہ آرائی کا میدان کھلا ہے، گرین شرٹس کو بڑے عزم وحوصلے کے ساتھ اپنے دونوں میچ جیتنے ہیں۔ اتوار کو کرکٹ کے گھر ’لارڈز‘ کے تاریخی میدان میں گرین شرٹس نے پروٹیز کے خلاف آل راؤنڈ پرفارمنس دی اور ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی۔ حارث سہیل کو 89رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

اس میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی تو بولروں اور فیلڈرز نے جنوبی افریقہ کو ہدف تک پہنچنے سے روکا۔ اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین نے بھی ٹیم کی زبردست پرفارمنس کو ہرلمحہ سراہا۔ پاکستان اگلا میچ 26جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا ۔ یہ ٹرننگ پائنٹ میچ ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے پُر اعتماد انداز میں کیا اور 81 رنز کی شراکت قائم کی۔ فخرزمان اور امام الحق نے 44,44 رنز بنائے۔

محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناسکے لیکن بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوںکے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ بابراعظم 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جب کہ عماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے پہلے ہی اوور میں  ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے۔

وقفے وقفے سے گرتی وکٹوں نے جنوبی افریقہ کے لیے ہدف تک پہنچنا ناممکن بنادیا اور ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 259 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان ڈوپلیسی 63 رنزبناکر محمد عامر کا شکار بنے۔ اوپنر ڈی کوک 47رنز بناکر پویلین سدھارے۔ وہاب ریاض چھائے رہے اور شاداب خان نے 3,3 ، محمد عامر نے 2اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ لی۔گرین شرٹس کے لیے قوم دست بہ دعا ہے ۔

The post جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی آل راؤنڈ پرفارمنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/31TV0lC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment