Ads

روڈ بند کرنے والے کچھوے کو وارننگ اور سیلفی کے بعد چھوڑدیا گیا

فلوریڈا: قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایک سست رفتار کچھوے کو مرکزی شاہراہ بند کرنے کے جرم میں کچھ دیر اپنے پاس رکھا اور اسے وارننگ دینے اور سیلفی لینے کے بعد چھوڑدیا گیا۔

فلوریڈا میں عام پائے جانے والے گوفر کچھووں میں سے ایک سینٹ آگسٹائن کے جنوب میں واقع نوکاٹی پارک وے کی مصروف شاہراہ پر آگیا جسے پولیس نے معمول کی گشت کے دوران دیکھا۔ ملزم کا تعلق گوفیرس جینس سے بتایا جاتا ہے لیکن اس کی عمر معلوم نہ ہوسکی۔

پولیس نے اس سے روڈ سے ہٹنے کو کہا تو اس نے دیدہ دلیری سے انکار کردیا جس پر پولیس نے مجبوراً کارروائی کی اور اسے کچھ دیر کے لیے ’گرفتار‘ کرلیا۔

سینٹ جان کاؤنٹی شیرف آفس کے ترجمان کے مطابق ’ اس پرخطر رویے کے بارے میں کافی تفتیش کی گئ اور مشکوک کچھوے کو اس کی اپنی ضمانت پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ گوفر نسل کا کچھوا بات چیت کے وقت تعاون پر آمادہ رہا اور اسی وجہ سے میں نے اسے وارننگ دے کر چھوڑدیا ہے۔

یہ نایاب کچھوے مسی سپی دریا کی اطراف پائے جاتے ہیں اور گہری سرنگیں کھود کر اس میں اپنا مسکن بناتے ہیں۔ ان کی عمر 60 برس تک ہوتی ہے اور بسا اوقات یہ 15 فٹ طویل سرنگیں بناتے ہیں۔ اس علاقے میں بہت سے کچھوے روڈ پر آجاتے ہیں جہاں وہ حادثات کے شکار ہوکر مربھی جاتے ہیں۔

پولیس افسر نے کچھوے کی سیلفی بھی لی اور اس کے بعد اسے رہا کردیا۔ کچھوے نے خوشی خوشی تصویربنوائی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عادی مجرم نہیں ہے۔

The post روڈ بند کرنے والے کچھوے کو وارننگ اور سیلفی کے بعد چھوڑدیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Y675Sx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment