Ads

واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کرنے کیلئے فیچر کی آزمائش شروع

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن’واٹس ایپ‘ نے  اسٹیٹس اسٹوریز کو فیس بک اور انسٹاگرام پر براہ راست شیئر کرنے کے لیے نئے فیچر کی آزمائش کی ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کی اسٹیٹس اسٹوریز کو دیگرسماجی ویب سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام، جی میل اور گوگل  پر براہ راست شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے فیچر کی تیاری میں مصروف ہے۔

نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ اسٹیٹس اسٹوری کو دیگر ایپس پر شیئر کرنے کے لیے آپشن فراہم کیا جائے گا جس کا انتخاب کرکے اسٹیٹس کو براہ راست دوسری ایپس پر با آسانی شیئر کیا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس فیچر کی آزمائش میں مصروف ہے اور بعض صارفین کو بی ٹا ورژن کے ذریعے تجرباتی بنیادوں پر اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے۔

اس وقت انسٹاگرام اور فیس بک کو اسٹیٹس اسٹوری کے لیے باہمی طور پر منسلک کیا گیا ہے تاہم فیس بک کی ملکیت پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ میں یہ سہولیت میسر نہیں۔

خیال یہی کیا جارہا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے ویژن 2020 کے تحت  واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو باہمی منسلک کرکے مشترکہ فیچرز سے صارفین کے لیے نئی آسانیاں پیدا کی  جائیں۔

The post واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کرنے کیلئے فیچر کی آزمائش شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KIkAoj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment