Ads

افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد انجری کے باعث ورلڈکپ سے آوٹ

 لاہور: افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد کو ٹخنے کی انجری نے ورلڈکپ سے آوٹ کردیا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد ٹخنے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ اکرم علی خیل کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں محمد شہزاد کو ٹخنے میں تکلیف ہوئی تھی، انجری کے باوجود محمد شہزاد نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف میچوں میں شرکت کی جس سے تکلیف کی شدت میں اضافہ ہوا اور محمدشہزاد کو کرکٹ کے اس عالمی میلے سے باہر ہونا پڑا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں وہ کھاتہ نہیں کھول پائے جب کہ سری لنکا کے خلاف صرف 7 رنز بناسکے تھے، شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے اکرم علی خیل اب تک صرف دو میچ ہی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

The post افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد انجری کے باعث ورلڈکپ سے آوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MwiY2R
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment